۔ایم سی آئی نے سٹیزن سہولت سینٹر جی الیون میں شہریوں کی سہولت کیلئے علیحدہ کاونٹر قائم کر دیئے ہیں

 
0
420

پیدائش و اموات،شادی و طلاق سرٹیفیکٹس کے ساتھ لیبر،فرم اور این جی اوز کی رجسٹریشن بھی مخصوص کاونٹرز پر کیجائے گی۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد

اسلام آباد 11 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر جی الیون شہری سہولت سینٹر میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مختلف سروسسز کیلئے علیحدہ کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت سہولیات پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے شہری میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مخصوص کاونٹرز سے پیدائش و اموات اور شادی اور طلاق کے سرٹیفیکٹس حاصل کر سکیں گے اس ساتھ ساتھ فرم رجسٹریشن،ملازمین کا اندراج اور این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے بھی کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ڈی جی آئی سی ٹی کے مطابق مختلف اداروں کے درمیان باہمی سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں مذید بہتری لائی جا رہی ہے سٹیزن سہولت سینٹر میں ایم سی آئی سروسز کی فراہمی اس کی بہترین مثال ہے انہوں نے تمام اداروں کے افسران کو عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی اور مسائل کے فوری حل کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں