(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
6 کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 98 لاکھ سے زائد مالیت کی 96.807 کلو گرام منشیات برآمد۔
پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.007 کلو گرام آئس برآمد۔
نوشہرہ میں امن گڑھ کے قریب کار میں چھپائی گئی 52.8 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
شیخوپورہ میں فیروز والا کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 16.8 کلو گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب کار سے 12 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
نیشنل ہائی وے حیدر آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلو گرام چرس برآمد۔
حیدرآباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے