وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے چارج سنبھال لیا

 
0
350

اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے چارج سنبھال لیا۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے جمعہ کو وزارت سیفران کا دورہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری سیفران اسلم کمبوہ نے وزیر مملکت کو وزارت سیفران کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزارت سیفران کے سینئر جائنٹ سیکرٹری اخلاق احمد بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی وزارت سیفران پہنچے تو وفاقی سیکرٹری سیفران اسلم کمبوہ اور سینئر جائنٹ سیکرٹری اخلاق احمد نے ان کا استقبال کیا۔