ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

 
0
466

اسلام آباد اکتوبر 21 (ٹی این ایس): ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی۔ جعلی غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں عبید بلوچ،امجد امانت اور آسترملکہ شامل۔ گروہ کی مرکزی کردار غیر ملکی خاتون ہے جو عدم گرفتار ہے۔ ملزمان سے موٹر سائیکل، 04موبائل فونز نقدی 30ہزار روپے برآمد۔ گروہ غیر ملکی پارسل کا جھانسہ دے کر بنک اکاونٹ کے ذریعے لوگوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان نے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ایک شخص کو لوٹا تھا۔ گروہ کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی سی آئی اے پولیس کو شاباش۔