جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر کے کاٹنے کے بعد یہ عہد کیا گیا وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جان و مال کے ساتھ ساتھ سب کچھ قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے

 
0
126

اسلام آباد 14 اگست 2021 (ٹی این ایس): جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر کے کاٹنے کے بعد یہ عہد کیا گیا وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جان و مال کے ساتھ ساتھ سب کچھ قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے

14 اگست وطن عزیز سے لازوال محبت, پاک سرزمین کی حفاظت و سلامتی کو مقدم رکھنے کا دن ہے یہ دن اس ماں دھرتی کے حصول کیلئے دی جانے والی ہمارے آباؤاجداد کی عظیم قربانیوں کی یاددلاتا ہے اور تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمارے عظیم محسن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ,مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور دوسری عظیم شخصیات کی پاکستان کے حصول کیلئے عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ھے
یہ دن قوم کو خودی اور خودداری کا درس دیتا ہے۔یہ دن ہمیں وطن عزیز کی حفاظت کیلئے تیار رہنے ,ملکی سلامتی کو ہر حال میں قائم رکھنے اور اس کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کا جذبہ پروان چڑھاتا ہے۔ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی متعین کردہ راہوں پر گامزن کرنا اور قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کی اساس اور سوچ کے مطابق وطن عزیز کو ڈھالنے کا درس دیتا ھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو متعین کردہ بنیادوں پر قائم و دائم رکھے۔ اس پر اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ برقرار رکھے، اس میں ترقی و خوشحالی کا عمل جاری وساری رکھے دھرتی کا ہرشہری ملک سے محبت کے جذبوں سے سرشار رہے وطن عزیز کو کرپٹ چوروں ڈاکوؤں لٹیروں منافی خوروں اور شرپسندوں کے شر سے محفوظ رکھے .آمین ثم آمین