پورے پاکستان میں یوم  آزادی کی تقریبات منانے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے

 
0
251

اسلام آباد 14 اگست 2021 (ٹی این ایس): پورے پاکستان میں یوم  آزادی کی تقریبات منانے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے اس سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی) کے زیر انتظام محکمہ کتب خانہ جات میں اسلام آباد پبلک لائبریری ایف نائن پارک میں کتب کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا جس کا افتتاح محترمہ شفق ہاشمی ، ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی (ڈیپارٹمنٹ آف لائبریرز) نے کیا  نمائش میں ڈیپارٹمنٹ کےجملہ  افسران  و اسٹاف اور لائبریری کے قارئین نے شرکت کی اس نمائش میں تاریخ پاکستان، تحریک آزادی اورتاریخ آزادی  کی مشہور شخصیات  پر مشہور تصانیف کی بڑی تعداد میں کتب نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں محترمہ سیدہ شفق ہاشمی نے اس نمائش کے انتظامات کو سراہا اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور جملہ افسران و اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اس نمائش کا مقصد لوگوں میں تحریک آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تحریک آزادی کے ہیروز کو سلام پیش کرنا ہے
یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی ۔