میٹروپولیٹن کارپوریشن مرکزی دفتر میں یوم آزادی تقریب پرچم کشائی اور قومی ترانہ بجایا گیا

 
0
534

آئیں سب ملکر عہد کریں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیدہ شفق ہاشمی

اسلام آباد 14 اگست 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کے 74ویں یوم آزادی پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام کے مرکزی دفتر میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے شرکاء سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ
آج تجدید عہد و وفا کا دن ہے وعدہ کریں ملکی سلامتی اور امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم سب نے ملکر وطن عزیز کو دنیا بھر کیلئے مثال بنانا ہے مملکت خداداد پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین ریاست بنانے کیلئے دن رات محنت کریں گے انفرادی اور اجتماعی طور پر ہم ہر قسم کی مشکلات پر قابو پانے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہیں گے ہمارا سب سے بڑا دشمن غربت ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے
انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر
فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر عبداللہ تبسم اور انکی ٹیم کو شاندار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء محفل ایم سی کے افسران اور ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایم سی آئی میاں طارق کا کہنا تھا کہ 14 اگست 1947 کو کروڑوں افراد ہجرت کرکہ پاکستان آئے اور لاکھوں جانیں گنوا بیٹھے آج ان قربانیوں کی یاد کا دن ہے
تاریخ ایسی اقوام کو کبھی فراموش نہیں کرتی جو اپنے اسلاف کو یاد رکھتے ہیں
تقریب میں وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے