پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے چئیر مین سردار تنویر الیاس خان سے یورپ اور آزاد کشمیر سے متعلق سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی ئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی سربراہی میں ملاقات کی

 
0
583

اسلام آباد 09 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے چئیر مین سردار تنویر الیاس خان سے یورپ اور آزاد کشمیر سے متعلق سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی ئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان مقبو ل احمد اور دیوان شامل تھے ، یورپی سرمایہ کاروں نے پاکستان اور خصوصی طور پر پنجاب میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ، چیر میں سرمایہ کاری بورڈ نے انہیں بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سارے ملک میں سرمایہ کاری کے خوہشمند ہیں تاکہ ملک میں روزگار کے موقع پیدا ھوں اور اس کام میں کسی بھی رکاوٹ کا خاطر میں نہ لانے کے وہ واضع احکام دے چکے ہیں ، ورزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بیرون ممالک پاکستانی نژاد سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے اور انہی ہر سہولت باہم پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہیں اس کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے خصوصی زون بنائے جارہے ہیں جبکہ میر پور میں بھی سرمایہ کاری زون سی پیک کا حصہ قرار دیا جا چکا ہے ۔پنجاب میں بلواسطہ اور بلا واسطہ سرمایہ کاری سے ازادکشمیر کے عوام بھی مستفید ہونگے سرمایہ کاروں نے وفد نے بتایا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے متحرک ہونے سے ہم میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلحہ پیدا ہوا ہے اور ہم خود رجوع کر رہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ چئیر مین سرمایہ کاری بورڈ بھی ہمارے طبقے کا ہے جو ہمارے مسائل کو سمجھتا ہے اور ہمیں بے جا ان مشکلات کا سامنا نہی کرنا پڑے گا جو اس سے قبل پہاڑ کے طور پر ہمارے سامنے کھڑی تھیں ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ممبران قانون ساز اسمبلی نے بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے سردار تنویر الیاس خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اپ نے ہم کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کئے ھیں پاکستانی نژاد کشمیر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے خوہشمند ہیں سردار تنویر الیاس خان نے انکا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا اپ سرمایہ کاری کے حولے سے مجھے ہر وقت حاضر پائیں گے اس سے جہاں ملک میں روز گار کے موقع پیدا ھونگے وھاں اپنے ملک میں تیار سامان ہاہر بھج کر کثیر زر مبادلہ بھی صاصل ھوگا ، ہم ایک زرعی ملک ہیں زرعی اجناس اور جانوروں کی افزائش میں جدید سائنسی طریقوں سے اس میں بہتری لاکر کثیر زرمبادلہ اور منافع کمانے کہ بہت گنجائش موجو ہے جس طرف توجہ نہی دی گئی جبکہ ہمسایہ ممالک اس سے بہت کما رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے ہر سہولت باہم پہچا ئی جائی گی اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہی کیا جائے گا یہ قوم کی ضرورت اور وقت کا تقاضہ ہے