پیکا قانون پر مشاورتی اجلاس طلب

 
0
123

اسلام آباد 10 مارچ 2022 (ٹی این ایس): سینیٹرفیصل جاوید خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پیرکو ہو گا ۔

اجلاس میں پیکا قانون پر وزارت اطلاعات اور تمام صحافتی تنظیموں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ آزادی صحافت پر کو کوئی قدہن نہیں لگائی اور نہ لگائی جائے گی ،

پیکا قانون پر سب کی آرا لی جائے گی – سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سب نے ملکر فیک نیوز کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے کام کرنا ہے –