یوکرین کے صدر کی سالانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

 
0
3623

کیف 10 مارچ 2022 (ٹی این ایس): جیسے جیسے یوکرین اور روس کی جنگ میں شدت آرہی ہے یوکرین کے صدر زیلینسکی کی مجموعی مالیت کے بارے میں بھی قیاس آرائیوں نے شدت اختیار کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق یوکرین کے صدر زیلینسکی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیلینسکی کے گھر اور گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 1.5 ملین ڈالر تک ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق یوکرینی صدر کے اثاثوں کی مالیت 1.5 ارب ڈالر بتانے والے ٹوئٹس زیلینسکی اور یوکرین کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش تھیں۔

مشہور شخصیات کے اثاثوں کا تخمینہ لگانے والی ویب سائٹ سیلیبریٹی نیٹ ورتھ کی رپورٹ کے مطابق زیلینسکی کی اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.5 ملین ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق زیلینسکی کے امیر ہونے میں ان کے بطور کامیڈین اداکاری کا اہم کردار ہے، انہوں نے ماضی میں روسی زبان کی فلموں میں بھی اداکاری کی جس میں لو ان دی بگ سٹی، آفس رومانس اور 8 فرسٹ ڈیٹس شامل ہیں۔یوکرینی، روسی اور انگریزی زبان پر مکمل عبور رکھنے والے یوکرینی صدر نے بطور وائس اوور آرٹسٹ بھی مقبول فلموں میں کام کیا۔

یوکرین کے صدر کے طور پر زیلینسکی کے موجودہ کردار سے وہ سالانہ صرف 28 ہزار یوکرینی ہریونا (930 ڈالر ماہانہ) کماتے ہیں اور اس طرح زیلنسکی کی سالانہ آمدنی 11 ہزار امریکی ڈالر ہے۔