اماراتی ولی عہد عنقریب واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

 
0
340

واشنگٹن ،08اپریل(ٹی این ایس):وائیٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان جلد امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہوگی تاہم اس ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں میں تزویراتی شراکت کے مزید فروغ اور دیگر عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کا امکان ہے۔حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اماراتی ولی عہد سے ٹیلیفون پر بھی بات چیت کی تھی جس میں علاقائی امور، باہمی تعاون کے فروغ، سیکیورٹی اور اقتصادی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔