یوکرین کے صدر کا عارف علوی سے رابطہ، اقوام متحدہ میں حمایت مانگ لی

 
0
162

 یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدار نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں صدور نے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل اور دونوں ممالک کے سیاسی و اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی۔

دونوں سربراہان مملکت نے باہمی فائدے کیلیے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ یوکرینی صدر نے دس نکاتی امن فارمولے پر بھی بات کی۔

صدر میر زیلنکسی نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت بھی مانگی۔

جس پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میز زیلنسکی نے صدر مملکت کو عارف علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔