نوئیریڈ،کار سنگین حادثے کا شکار، چار افراد ہلاک ایک شدید زخمی

 
0
526

برلن مئی 3(ٹی این ایس) جرمنی نوئیریڈ میں کار کو سنگین حادثہ چار ہلاک اور ایک شدید زخمی حالت ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بُدھ کی  شام کوانگلنیڈ سے جرمنی سفر مرتے ھوئے ایک فیملی کار سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاشوں و زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ۔ہلاک ہونے والے کاتعلق انگلینڈ سےبتایاجاتا ہے۔ ہلاک شدگان اپنی کار کے زریعے انگلینڈ اے بائی روڈ جرمنی جارہے تھے پولیس رپورٹ کے مطابق مرنے والے پاکستانی بتائے گئے ہے جرمنی بادن وورٹنبرگ مقامی صحافیوں کے مطابق نوئے ریڈ Neuried (Ortenaukreis) کے قریب دو کاروں کو سنگین حادثہ پیش آیا جس میں 2 مرد اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں اس حادثہ میں ایک مسافر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مرنے والوں کی عمریں 36 اور 51 کے درمیان بتائی جاتی ہیں، اوفن بُرگ پولیس کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام کو برطانیہ سے آنے والی گاڑی Neuried (Ortenaukreis) کے قریب سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی،سامنے سے آنے والی گاڑی کا 30 سالہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔حادثہ فرانس کے باڈر کہلے Kehl کے پاس پیش آیا۔ پولیس نے ابھی تک مرنے والوں کی شہریت کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی مگر رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے پاکستانی تھے۔