برلن کی بیشتر مساجد میں شبِ برات بڑی عقیدت اور احترام سے منائی گئی

 
0
477

برلن مئی 3 (ٹی این ایس)برلن کے بیشتر مساجد میں شبِ برات بڑی عقیدت اور احترام سے منائی گئی برلن بھر میں پاکستانی کیمونٹی سمیت افریقن، بنگالی عربوں کے مساجد سمیت دیگر مساجد بھی عبادت کے لئے ساری رات کھلی رہیں شرکاء عبادت میں مصروف رہے جبکہ شرکاء کے طعام کا خاص انتظام کیا گیا شعبان معظم کی 15ویں شب برات کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اسی رات مومنین سمیت تمام اہل ایمان کی بخشش کے فیصلے فرمائے جاتے ہیں سوائے دو اشخاص کے، ایک جو شرک کرنے والا ہو، غیر مسلم ہے اسی سلسلہ میں ادارہ منہاج القرآن برلن کے میاں عمران. تحریک اسلام برلن امیر خالد محمودنے مختلف مساجد میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ یہ شب بیداری کی شب ہے ۔جس میں ہر مسلمان اپنے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کروانے اور توبہ استغفار کرتے ھے انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں انصاف و امن وبچارے کا درس دیتا ھے ہمیں چاہیے کہ اسلام کے ہر پہلو پر عمل کرتے ھوئے اسلام کے ستونوں کو پکڑے رکھے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے ہر رات شب برات ہے ہر انسان اپنا یہ رات سمیت ہر رات کو بستر پر اخری سمجھتے ھوئے اپنا جائزہ لیا کرے۔ کہ انہوں نے اہنے انے والے کل کے لیے کیا کیا ھے شب برات کے موقع پر دیگر مساجد سمیت ادارہ پاک دارالسلام میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگو نے شرکت کی اجتماعی نوافل کے ساتھ انفرادی نواقل ادا کئے اور لوگ ساری رات عبادتوں میں مشغل رہے بعد ازیں شرکاء عبادت کے لیے سحری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔