لندن, ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ , ایک شخص ہلاک ایک زخمی

 
0
361

لندن مئی3(ٹی این ایس) لندن کے کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پرفوری کارروائی کی گئی ،تاہم پولیس پہنچنے تک حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ وہاں یک شخص کی لاش ملی،جب کہ ایک اور شخص زخمی حالت میں وہاں موجود تھا ،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔