روہنگیا کی واپسی کی ڈیل پر اقوام متحدہ کے سربراہ کے تحفظات

 
0
294

نیویارک جنوری 17( ٹی ا ین ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے بنگلہ دیش سے روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کے حوالے سے طے پانے والی ڈیل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے امریکی شہر نیو یارک میں ادارے کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) مہاجرین کی واپسی کے عمل کی نگرانی کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جا رہا ہے۔ اس ہفتے میانمار میں طے پانے والے معاہدے کے تحت بنگلہ دیش سے قریب ساڑھے سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کا عمل آئندہ دو برس میں مکمل کیا جائے گا۔