عمران خان سے ملاقات تعمیری رہی،27جون کو اسلام آباد میں پھر ملوں گا،افغان صدر

 
0
320

کابل جون 04 (ٹی این ایس): افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ہونیوالی گزشتہ ملاقات کو مثبت اورتعمیری قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27 جون کو اسلام آبادمیں کریں گے،افغان فورسز اور سرکاری اہلکار صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہیں، صدارتی انتخابات کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی ۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات تعمیری رہی اور وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27 جون کو اسلام آبادمیں کریں گے۔افغان صدر نے عید کے موقع پر 887 قیدیوں کی رہائی کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے افغان فورسز اور سرکاری اہلکاروں کو صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کی۔افغان صدر نے کہا کہ صدارتی انتخابات کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے۔