قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، فردوس عاشق اعوان

 
0
362

اسلام آباد جون 04 (ٹی این ایس): معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بے کس ،بے بس قیدیوں کاجرمانے ادا کرکے خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے ، قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بے کس اوربے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کروا کرآٹھ سو بیس خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ اداکرنیکی استطاعت نہ ہونے پرقیدیوں کوعقوبت سے نجات دلانااسلام کے احکامات پرعمل ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا ، یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔قیدیوں کی رہائی کے لیے صوبائی حکومتوں نے 27 کروڑ روپے قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آسکی۔