راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر وقاص منظور کی سربراہی میں پولیس ٹیمز کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر وقاص منظور کی سربراہی میں پولیس ٹیمز کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔

فیصل خان اے ایس آئی نے ھمراہ پولیس ٹیم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر پولیس ٹیم نے ریڈ کر کے 2 مرد 3 خواتین کو گرفتار کرلیا جبکہ مذکورہ اڈے پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف پر بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

دوسری کارروائی میں راشد علی اے ایس آئی نے ھمراہ پولیس ٹیم بھملی مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 05 افراد کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 9000 ھزار روپے 4 موبائل 2 گھڑیاں 52 تلاش پتے قبضہ پولیس لے لیے ۔

مزید کارروائی میں شاھد محمود سب انسپکٹر نے ھمراہ پولیس ٹیم کوٹلہ موڑ غیرقانونی پٹرول ایجنسی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں حراست میں لےکر 20 لیٹر پٹرول جبکہ دکان میں موجود ڈرم 2 خالی کین ۔ 02 پیمانے برآمد کرلیے ۔

ایس پی صدر سرکل انعم شیر نے ایس ایچ او روات سمیت پولیس ٹیمز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا