راولپنڈی ستمبر 23 (ٹی این ایس) روات پولیس نے اقدام قتل کے اشتہاری پولیس کو مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلئے cpo راولپنڈی کی ہدایت پر SHO ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ملزمان نے 2016 اور 2017 میں تھانہ روات کی حدود میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایت پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی تھانہ روات کے ایس ایچ او ملک کاشف نے ہمراہ پولیس ٹیم اقدام قتل کے الگ الگ مقدمات میں پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزم اکبر خان سکنہ افغانستان نے تھانہ روات کے علاقہ بانیاں میں ناصر خان کو گھر میں لڑائی جھگڑا کے دوران فائر کر کے زخمی کر کے موقع سے فرار هو گیا تھا جبکہ دوسرے ملزم مدثر محمود نے 2016 میں بسالی موڑ کے قریب رضوان کیانی سکنہ ماڑی بنگیال کو فائر کر کے زخمی کر دیا تھا دونوں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ او ملک کاشف کو سونپا گیا جس میں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزم اکبر خان روات پولیس کی حراست میں