ضعیف العمر شخص سے جمع پونجی چھین کر فرار ہونے والا ڈکیت گرفتار

 
0
389

راولپنڈی ستمبر 22 (ٹی این ایس): ضعیف العمر شخص سے جمع پونجی چھین کر فرار ہونے والا ڈکیت گرفتار۔ ملزم نے محمد افضل نامی شخص سے 5 لاکھ 93 ہزار 8 سو اسی روپے چھینے تھے۔ مردہ ضمیر کا مالک ملزم ضعیف العمر شخص سے پیسے چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ ضعیف العمر شخص کی جمع پونجی ملزم کو گرفتار کر کے ملزم سے برآمد کر کے لوٹانے کا بیڑہ SP پوٹھوہار سید علی نے اُٹھایا۔ ایس پی پوٹھوہار ڈؤیژن سید علی نے SHO تھانہ واہ کینٹ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ سید عمران حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ایس پی پوٹھوہار ڈؤیژن سید علی کی ملزم کی گرفتاری پر SHO تھانہ واہ کینٹ کو شاباش۔ ضعیف العمر شخص سے کیا گیا وعدہ SP پوٹھوہار سید علی نے بخوبی کر نبھایا اورضعیف العمر شخص کا ملزم آج سلاخوں کے پیچھے پینچایا دیا۔ گرفتار ملزم سے چھینی گئی رقم کی برآمدگی کے لئے تفتیش مقدمہ جاری۔ ملزم سے مذید سنسنی خیز انکشافات متوقع۔