راولپنڈی ستمبر 22 (ٹی این ایس): سی پی او کے بچوں کو ہر قسم کی تشدد سے بچانے کے لئے عملی اقدامات جاری۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے پنڈی پولیس کے تمام ڈویژنل ایس پیز کو محکمہ چائلڈ پروٹیکشن کے افسران سے میٹنگ کرنے کی ہدائت کر دی۔ بچوں کی حفاظت کے لئے آئی جی پنجاب نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے۔ بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔ کمیونٹی کے افراد کو ساتھ لے کر ان تمام مقامات کو چیک کیا جائے جہاں پر بچے کسی بھی قسم کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سکولوں،کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو ایس پیز روزانہ اپنی نگرانی میں چیک کروائیں۔ تھانہ صدر بیرونی میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی گرفتاری اور اس کے بھیانک فعل کو سامنے لانا پنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ بچوں کی حفاظت کے لئے والدین اور کمیونٹی کی شخصیات ہمہ وقت 24/7مجھے اور ایس پیز کو براہ راست مل سکتے ہیں۔ راولپنڈی کا ہر بچہ میرا بچہ ہے،اپنے بچوں کی طرح پنڈی کے بچوں کی حفاظت کریں گے۔