نارووال ستمبر 22 (ٹی این ایس): آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے تھانہ نورکوٹ کی سالانہ انسپکشن کے بعد قصبہ نورکوٹ کے مقامی ہال میں حکومتی ہدائت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرارالحق اور عارف خان کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی۔ اس موقع پر ڈی پی او نارووال اور ضلع ناروال کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان بھی موجود تھے
دوردراز سے آنے والے بیسیوں سائیلین کی درخواستیں اور شکایات سنیں اور فوری طور پر متعلقہ ایس ڈی پی او اور ڈی پی او نارووال کو اقدامات کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی اولین ترجئح ہے۔شہریوں کو ناجائز تنگ اور بے گناہوں کے خلاف بلاوجہ حراست میں رکھنے یا مقدمہ درج کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف شکایت پر محکمانہ کاروائی ہوگی۔ نارووال اور شکرگڑھ سرکل میں منشیات کے جرائم میں گزشتہ سالوں کی نسبت کمی واقعہ ہوئی ہے۔اندارج مقدمات کے 85 فیصد ملزمان کو پکڑ کر برآمدگیاں کر لی گئیں ہیں۔
آر پی اونے بعد ازاں مقامی مسجد میں نماز جمعہ اداکی اور اس موقع پر نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحثیت مسلمان غلط افراد کی سپورٹ نہ کریں اور حق سچ کی گواہی دیں تو جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔منشیات کے گڑھ کا علاقہ کہلانے والا ایریا پر امن ہو چکا ہے۔میں اور میری پوری فورس سب شہریوں کو ہر ممکن انصاف۔تحفظ کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔علاقہ میں امن وامان کی بحالی سے شہری پر سکون رہ سکتے ہیں۔