سی ڈی اے شہر بھر میں بالخصوص کچی آبادیوں میں موئثر نگرانی کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ نئی غیر قانونی تعمیرات کا سدِباب ہو سکے

 
0
437

اسلام آباد ستمبر 22 (ٹی این ایس): سی ڈی اے شہر بھر میں بالخصوص کچی آبادیوں میں موئثر نگرانی کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ نئی غیر قانونی تعمیرات کا سدِباب ہو سکے۔ اسکے علاوہ پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے پاتھ ویز یا سرکاری اراضی پر قائم کی گئیں تجاوزات کے از خود خاتمے کے لیے نوٹسسز بھی دیئے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے سیکٹر G-6،G-7، G-8، H-9،I-9،I-11،F-6اور F-11 میں کچی آبادیوں کا دورہ کیا تاکہ نئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے پاتھ ویز اور سرکاری اراضی پر قائم کی گئیں تجاوزات کے خلاف مہم کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے سیکٹر F-6 اور G-10 میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو نوٹسسز جاری کیے۔ جن عمارتوں کے مکینوں نے یہ نوٹسسز وصول کرنے سے انکار کیا تھا وہاں یہ نوٹس عمارات پرچسپاں کر دیئے گئے ہیں جس میں انہیں تنبیہہ کی گئی ہے کہ از خود ان تجاوزات کو ختم کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسی طرح جی سکس اتوار بازار کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تجاوزات کنندگان کا ایک ٹرک سامان ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور میں جمع کروادیا گیا۔