راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری، کہوٹہ پولیس نےمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف 06 ملزمان گرفتار کر لئے

 
0
315

راولپنڈی مارچ 09 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری، کہوٹہ پولیس نےمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف 06 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس ذرائع کے مطابق داؤ پر لگی رقم 15600 روپے، 5 موبائل فون، دیگر آلات جواء کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں عرفان، ذیشان، سعید، مظہر ،اسرار اور شیراز حمد شامل ہیں، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، قمار بازی جیسے جرائم دیگر سنگین جرائم کو جنم دیتے ہیں، ایس پی صدر نے کہا کہ معاشرتی برائیوں اور قانون شکنوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔