ایس پی صدر رائے مظہر کے زیر کمان کام کرنے والے پولیس ڈویژن صدرکے گزشتہ سال 2019 کا ریکارڈ

 
0
248

راولپنڈی جنوری 03 (ٹی این ایس): ایس پی صدر رائے مظہر کے زیر کمان کام کرنے والے پولیس ڈویژن صدرنے گزشتہ سال 2019 میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈوان جاری رکھتے ہوئے بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو پابند سلاسل کیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی پولیس ڈویژن صدرنے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی پولیس ڈویژن صدر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈوان جاری رکھتے ہوئے سال 2019 میں ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 709مقدمات درج کیے ناجائز اسلحہ کے تحت ملزمان سے کلاشنکوف 65 عدد،بندوق 41 عدد،رائفل 43 عدد،پسٹل 540عدد،ریوالور 11 عدد،کارپین 6عدد،ہینڈ گرنیڈ 3عدد،چاقو/چھری 18عدد اور بھاری مقدارمیں ایمونیشن برآمد کیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سال 2019 میں 942 مقدمات درج کیے گئے منشیات فروشوں کے قبضہ میں سے چرس 368085گرام،افیون 17722گرام،ہیروئن 12595 گرام،شراب 8124 لیٹر برآمد کی جبکہ شرابی 12کو گرفتار کیاسال 2019میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کینگز کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہوئے23 گینگز کے 89ملزمان کو گرفتار کر کے ریکوری مالیتی 7269000روپے،کاریں 6 عدد،موٹر سائیکل 14 عدددیگر وہیکلز 3عدد، پسٹل 39 عدد،رائفل 2عدد برآمد کیے،مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری مہم کے دوران سال 2019 میں 1171مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جن میں دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث Aکیٹیگری کے176جبکہ Bکیٹیگری کے 995 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، عدالتی مفروران سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان اور متعدد سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، سال 2019 میں سٹی پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے کریمنل گروپس کے خلاف جاری مہم میں 08کریمنل گروپس کے 17ممبران کو گرفتار کیا گیا،سال 2019 میں شہریوں کو انکی دیلیز پر مختلف سہولتوں فراہمی کے لیے حکومت پنجاب اور جناب آئی جی پنجاب کی بھر پور کاوش سے تحصیل سطح پر پولیس خدمت مراکز کا قائم ایک بہت بڑی کامیابی ہے جہاں پر ایک ہی چھت کے نیچے شہریوں کو 14مختلف سہولیات فراہم کی گئیں