راولپنڈی (ٹی این ایس) ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں خدمات سرانجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل طارق سلیم محکمہ پولیس میں 38سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے

 
0
6
راولپنڈی (ٹی این ایس)  ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں خدمات سرانجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل طارق سلیم محکمہ پولیس میں 38سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،ایس ایس پی آر آئی بی اور ایس پی لیگل نے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کو ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت محکمہ پولیس کو دیا ہے، آپ کی خدمات کو محکمہ پولیس ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ آپ ہمارے لیے ہمیشہ ایک اثاثہ رہیں گے، اور اگر آپ کو کسی بھی وقت محکمہ کی مدد یا معاونت درکار ہو تو ہمارے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں،ایس ایس پی آر آئی بی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس دفتر میں خدمات سرانجام دینے والے ہیڈکانسٹیبل طارق سلیم محکمہ پولیس میں مدت ملازمت60سال پوری ہونے پر 39 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے، اس موقع پر ایس پی لیگل عبدالفاروق،ایس ایس پی آر آئی بی سیلم خٹک نے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈکانسٹیبل طارق سلیم کو ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا، اس موقع پر اے ڈی آئی جی نعیم اختر ملک بھی موجود تھے،ہیڈ کانسٹیبل طارق سلیم سال 1987 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اورطویل عرصہ تک راولپنڈی ضلع میں مختلف جگہوں پر اپنے فرائض سرانجام دئیے،اس موقع پر افسران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈکانسٹیبل طار ق سلیم نے اپنی سروس کے دوران انتہائی محنت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بطریقِ احسن سرانجام دیا اور محکمہ پولیس کو ہمیشہ وقار بخشا، ریٹائرمنٹ دراصل ایک نئے سفر کا آغاز ہے، مگر محکمہ پولیس اپنے محنتی، فرض شناس اور دیانتدار افسران کو کبھی فراموش نہیں کرتا،آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل طارق سلیم کو تمام دفتری سٹاف نے تحائف دے کر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔