ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ اعوان چوک میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو پی سی ہوٹل میں پرتکلف کھانے کے دعوت نامے کے ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

 
0
464

راولپنڈی جنوری 03 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ اعوان چوک میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو پی سی ہوٹل میں پرتکلف کھانے کے دعوت نامے کے ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ آرپی او راولپنڈی نے کانسٹیبل کو آئندہ بھی اسی جذبے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے راولپنڈی ریجن کے پولیس افسران و اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے تاکہ پولیس اہلکار زیادہ مستعدی اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔ اسی سلسلے میں آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے کانسٹیبل وحید جو کہ گزشتہ ماہ علاقہ تھانہ  ائیر پورٹ میں اعوان چوک ناکہ پر دوران سنیپ چیکنگ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا کو دفتر میں طلب کرکے نجی فائیو سٹار پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ پرتکلف کھانے کا خصوصی دعوت نامہ اور نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ آر پی او راولپنڈی نے کانسٹیبل وحید کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ اچھی ڈیوٹی کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔