بھارت پاکستانی کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے نئے بھارتی آرمی چیف نے آتے ہی اپنے پیش رو کی طرح بھڑک مار دی

 
0
364

دہلی جنوری 03 (ٹی این ایس): بھارت کے نئے آرمی چیف منوج مکنڈرا نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے کشمیر (آزاد کشمیر (پر حملہ کرنے کے لئے بہت سے منصوبے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کسی بھی قسم کے مشن کے لئے تیار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے کشمیر میں حملے کا حکم ملا تو اس کے مقاصد جلد حاصل ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف کی تعیناتی پر ڈی جی آئی ایس پی آ ر کی جانب سے خوش آمدید کا پیغام جاری کیا گیا تھا اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیش آنے والے گزشتہ سال جیسی ٹینشن دوبارہ نہیں بنے گی۔ لیکن بھارتی آرمی چیف کی جانب سے وہی رد عمل سامنے رکھا گیا جس میں پاکستان کے خلاف صرف اور صرف زہر ہی اگلا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کے آزا د کشمیر کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ ہم آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تقریباََ 150 دنوں سے کرفیو لگایا ہوا ہے، لاتعداد لوگوں نے اپنی جانیں کھو دیں ، بے شمار لوگ ابھی تک اس کرفیو کی مد میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس مسئلہ پر پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر بار بار یہ مسئلہ اجاگر کیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس پر کسی قسم کا کوئی عمل سامنے نہیں آ سکا۔
بھارتی آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگ کا سماء بنانے کی کوشش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر سرحد پر فوج تعینا ت کر دی ہے، اگر ضرورت پری تو افواج بھارت کے پاس آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے بہت سے منصوبے ہیں۔