ڈی جی نیب بن کر لوگوں کو لوٹنے والا نوسربازگرفتار چئیرمین نیب کے حکم پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب کو گرفتار کر لیا

 
0
511

اسلام آباد جنوری 03 (ٹی این ایس): جعلی ڈی جی نیب بن کر لوگوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتارکر لیا، ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد ندیم جعلی ڈی جی نیب بن کر لوگوں کو لوٹتا تھا ۔ شکایت موصول ہونے پر چئیرمین نیب کی جانب سے کارروائی کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد نیب اینٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مجرم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مجرم بہاولپور کا رہائشی ہے جو کہ ڈی جی نیب راولپنڈی بن کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا تھا ۔ شکایات ملنے پر نیب کی جانب سے اس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو حراست میں لیا گیا ۔ واضح رہے کہ اب تک نیب نے ایسے 9 نوسربازوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ نیب کے جعلی نمائندے بن کر لوگوں کے ساتھ لوٹ مار کرتے تھے۔ یاد رہے کہ اردوپوائنٹ نے 2016 میں بھی آپ کو ایک ایسے شخص کی خبر دی تھی جس کا نام احسن تھا ۔
احسن بھی لوگوں کو جعلی ڈی جی نیب بن کر لوٹتا تھا۔ تفشیش کی گئی تو احسن سے جعلی کاغذات، نمبر پلیٹ اور محتلف دستاویزات برآمد ہوئے تھے ۔ تب بھی نیب نے ذمہ دارانہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ ملزم محمد ندیم کو بھی جعلی ڈی جی نیب بننے کے جرم میں نیب نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ تاہم اب کراچی میں سرگرم نوسرباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے کئی شہریوں کے ساتھ فراڈ کیا اور ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرنا چاہیے۔ مگر شکایات موصول ہونے پر نیب نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا رکر لیا ہے ۔