ترک صدرایردوآن جرمنی کو یورو کپ 2024 کی میزبانی سے دور کرنا چاہتے ہیں، جرمن سیاستدان

 
0
343

برلن26جولائی(ٹی این ایس)جرمن سیاست دانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن فٹ بال کھلاڑی میسوت اوزاِل معاملے کو استعمال کر کے جرمنی کو یورو کپ 2024 کی میزبانی سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کے روز 29 سالہ فٹ بال کھلاڑی اوزاِل نے جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم سے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کر لی تھی کہ ترک نسل ہونے کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم میں نسل پرستی اور نفرت کا سامنا ہے۔ ایردوآن نے اوزاِل کے اس موقف کی حمایت کی تھی، تاہم جرمن رہنماؤں کے مطابق ترک صدر کی کوشش ہے کہ یورو کپ 2024 کے فائنلز کے لیے جرمنی کی میزبانی پر سوالات کھڑے کیے جائیں۔