کابل میں خودکش دھماکا،چارافغان فوجی ہلاک،پانچ زخمی 

 
0
443

دھماکا کابل کے علاقے باغ داود میں کیا گیا،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی 
کابل26جولائی(ٹی این ایس)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں افغان فورسز کے چار اہلکار ہلاک، پانچ زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے علاقے باغ داود میں کیا گیا جس میں خودکش بمبار نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ خودکش دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔