این اے 125،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وحید عالم خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے دی

 
0
365

لاہور جولائی 26(ٹی این ایس)این اے 125لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروحید عالم خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی جیت پر اللہ کا شکرادا کرتاہوں اور میں عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ نواز شریف کا حلقہ ہے اور ان کے بعد ن لیگ کا جو بھی امیدوار یہاں سے آیا اسے عوام نے کامیاب کیا اور اب کی بار مجھے بھی کامیاب کیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 125سے کامیاب ہونے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروحید عالم خان کا کہنا تھا کہ میں تقریبا 18ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتا ہوں اور میں ن لیگ اور اس کی قیادت پر غیرمشروط اعتماد کرتا ہوں،یہ ن لیگ کا حلقہ ہے اور میں اپنی قیادت کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے پر اعتماد کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وحید عالم خان نے این اے 125سے ایک لاکھ 22ہزار 327 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ یاسمین راشد نے ایک لاکھ پانچ ہزار 557 ووٹ حاصل کیے۔اس سے قبل اسی حلقہ سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز نے بھی یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔