ٹورونٹو حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی شواہد نہیں ملے، کینیڈین پولیس

 
0
345
Fire fighters stand near a covered body after a van struck multiple people at a major intersection northern Toronto, Ontario, Canada, April 23, 2018. REUTERS/Saul Porto

ٹورنٹو26جولائی(ٹی این ایس)کینیڈا کی پولیس کے مطابق ٹورونٹو میں ہونے والے حملے میں داعش کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد نہیں ملے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے دعوے کے حق میں شواہد نہیں ملے۔ ٹورونٹو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک جب کہ تیرہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا تاہم کہنا تھاکہ اس حملے کے درپردہ حقائق کی تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔