بھارتی فوج پر بھارت میں ہی بڑا حملہ، متعدد فوجی ہلاک کر دیے گئے، بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی ایس ایف فورس پر باغیوں کے حملے کے دوران 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے

 
0
418

نئی دہلی اپریل 04 (ٹی این ایس): بھارتی فوج پر بھارت میں ہی بڑا حملہ، متعدد فوجی ہلاک کر دیے گئے، بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی ایس ایف فورس پر باغیوں کے حملے کے دوران 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کی جانب سے ریاست میں تعینات بھارتی فورس بی ایس ایل کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔
حملے کے دوران بھارتی فورس بی ایس ایف کے 4 اہلکار ہلاک کر دیے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ بی ایس ایف فورس کے اہلکاروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ معمول کے گزشت میں مصروف تھے۔ تاہم بی ایس ایف فورس کے اہلکار باغیوں کے اچانک حملے کا مقابلہ نہ کر سکے اور 4 اہلکار حملے کے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ حملہ آور باغی اپنی کاروائی کے بعد فرار ہوگئے۔