کراچی (ٹی این ایس) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اور وعدہ پایۂ تکمیل تک پہنچ گیاڈسٹرکٹ ویسٹ، منگھوپیر ٹاؤن کی یونین کمیٹی 03 میں کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم و اسپورٹس کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کیاافتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی، انفارمیشن سیکریٹری و فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ علی اکبر کاچھیلو، صدر یوسی 03 عمران خان، ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز بروہی، چیئرمین محمد یونس مینگل، ڈاکٹر عزیز جمن دروان، زبیدہ اقبال، کرم اللہ وقاصی، مینر خٹک، چیئرمین یوسی 03 مفتی محمد خالد، فلک شیر، فقر خان، گل اقبال،عبدالرؤف کاچھیلو، محبت شاہ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فہد مسعود سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندگان، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر جیسے علاقے میں جدید اور شاندار اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر خوش آئند اقدام ہے، جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جب عوام سے کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اسے پورا بھی کرتے ہیں۔ کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم و اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح اسی وعدے کی تکمیل ہے۔تقریب کے شرکاء نے اس منصوبے کو علاقے کے نوجوانوں اور عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔













