اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم۔ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہریاں

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم۔ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہریاں، متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور بروقت دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل و شکایات سن کر متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور میرٹ پر حل کی ہدایت کی۔ اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا جھجک اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہری اپنی شکایات اور مسائل کے اندراج کے لیے “آئی جی پی شکایت سیل 1715-“سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام زونل ایس پیز بھی اپنے اپنے زونز میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مؤثر دادرسی فراہم کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا، قانون کی بالادستی یقینی بنانا اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرنا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے