راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں63 وارڈرزکو ہیڈ وارڈرز اور 05 ہیڈ وارڈرز کو چیف وارڈرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

 
0
464

راولپنڈی ستمبر 29 (ٹی این ایس): 72 وارڈرزکی ہیڈ وارڈرز اور 06 وارڈرز کی چیف وارڈرز کے عہدے پر ترقی کے لیے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں 63 وارڈرزکو ہیڈ وارڈرز اور 05 ہیڈ وارڈرز کو چیف وارڈرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں راولپنڈی ریجن کی تمام جیلوں میں 93 ہیڈ وارڈرز کی خالی آسامیوں کے لیے72 امیدواران اور 12 چیف وارڈرز کی خالی آسامیوں کی لیے 06 امیدواران کا سروس ریکارڈ زیر بحث آیا جن میں سینارٹی کے مطابق 63 وارڈرز کو ہیڈ وارڈرز اور 05 ہیڈ وارڈرز کو چیف وارڈرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ 09 وارڈرز اور 01 ہیڈ وارڈرز کی محکمانہ سزاؤں / زیر انکوائری کی وجہ سے ترقی نہ ہو سکی۔