کراچی کی کاروباری برادری سکیورٹی کی بہتر صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پورکردار ادا کرے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاروباری برداری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

 
0
349

راولپنڈی جنوری 11 (ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کی کاروباری برادری سکیورٹی کی بہتر صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پورکردار ادا کرے۔ وہ جمعہ کو دورہ کراچی کے موقع پر کاروباری برداری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں کارروباری برادری کے ایک وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارروباری برادری کو آگاہ کیا کہ ملک کی مجموعی سکیورٹی خصوصاً کراچی کی سکیورٹی بہت بہتر ہوئی ہے ،کارروباری برادری سکیورٹی کی بہتر صورتحال سے استفادہ حاصل کرے۔کاروباری برادری نے ملک میں کارروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی