راولپنڈی سنٹرل جیل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین وارڈ میں ویمن ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

 
0
316

راولپنڈی مارچ 09 (ٹی این ایس): راولپنڈی سنٹرل جیل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین وارڈ میں ویمن ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک شوکت فیروز ڈپٹی انسپکٹر جنرل راولپنڈی، ثاقب نذیر چوہدری سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل اور میڈم شاہینہ چیئر پرسن ویمن ایڈ ٹرسٹ نے اپنی ٹیم کے ہمرا تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ملک شوکت فیروز نے معاشرتی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہا اور جیل میں مقید خواتین اسیران کو عملی طور پر مثبت سوچ اپنانے پر زور دیا تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تقریب کے بعد ویمن ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے خواتین وارڈ میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین اسیران کی بنائی گئی پینٹنگز رکھی گئیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور دیگر مہمانوں نے خواتین کی جانب سے بنائی گئی پنٹنگز کو بہت پسند کیا، ملک شوکت فیروز نے اپنی طرف سے نمائش میں حصہ لینے والی خواتین اسیران کو نقد انعامات تقسیم کیےتاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور ان میں مثبت سوچ پیدا ہو سکے۔