نیشل پریس کلب کے700 ممبران کی بحالی نیشل جرنلسٹ پینل نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی

 
0
513

اسلام آباد مارچ 09 (ٹی این ایس): نیشل پریس کلب کے ممبران کی رکنیت سے متعلق خلاف آئین تشکیل دی گئی غیر منصفانہ سکروٹنی کمیٹی اور عامل صحافیوں کو پریس کلب کی ممبر شپ سے محروم کرنے کے خلاف “نیشل جرنلسٹ پینل” نے اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے نیشل پینل کے چیئرمین رانا عمران لطیف کی سربراہی میں جاوید ملک گروپ،ربجا،رواج اور دیگر تنظیموں سے تعلق سے رکھنے والے صحافتی رہنما بھی متاثرہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کچہری آئے غیر آئینی سکروٹنی کمیٹی کے غیر قانونی فیصلوں سے متاثرہ صحافیوں نے عدالت میں دائر درخواست پر دستخط کر دیے چیئرمین نیشل جرنلسٹ پینل رانا عمران لطیف نے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشل پریس کو صیح معنوں میں صحافیوں کا گھر بنائیں گے اور صحافتی اداروں کو موجودہ ترقی یافتہ دور کے مطابق ڈھالنے کیلئے حکومت کو قائل کریں گے اور صحافیوں کو روزگار کے مناسب مواقع بھی فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کے ماضی میں پلاٹس اور دیگر لالچ دیکر انتخابات میں کامیابیاں حاصل کی اور 3 ہزار سے زائد صحافیوں کے نام پر صرف اپنے منظور نظر افراد کو نوازا جاتا رہا مستقبل میں ایسا نہیں ہو گا ہر صحافی کو معاشرے میں اس کا حق دلوانے کیلئے کردار ادا کریں گے اور آزادی اظہار رائے کے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام فریقین کو اعتماد میں لے گے پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کے جاوید ملک گروپ ربجا،رواج اور دیگر تنظیموں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے 700 سے زائد صحافیوں کی ممبر شپ بحالی اور جنرل باڈی کے اجلاس کے بعد نیشل پریس کلب کے انتخابات کیلئے پینل کا اعلان کر دیا جائے گا جس کیلئے ابتدائی مشاورت جاری ہے نیشل جرنلسٹ پینل نے پریس کلب کے آئین پر مکمل عملدرآمد اور تشریح کیلئے عدالت میں دائر درخواست کی پیروی کیلئے وفاقی دارالحکومت کے معروف قانون دان قیصر امام ایڈوکیٹ کی خدمات حاصل کی ہیں جو آج عدالت میں پیش ہوئے