اسمبلی اجلاس : پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی نرخ میں حالیہ کئے گئے اضافوں کو عوام کے کندھوں پر اضافی بوجھ قرار دیدیا

 
0
368

اسلام آباداکتوبر4(ٹی این ایس)بدھ کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور میراعجاز حسین جاکھرانی نے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی نرخ میں حالیہ کئے گئے اضافوں کو عوام کے کندھوں پر اضافی بوجھ قرار دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ کیا جانا،جن پر حکومت پہلے ہی50فیصد سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے حکومت کو ان ٹیکسز کو الگ کرکے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہو تو کرناچاہئے۔میراعجاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے48پیسے فی یونٹ بجلی نرخ میں اضافے سے عوام پر225 بلین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے،اس اضافے کو کم نہ سمجھا جائے اور یہ بتایا جائے کہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر رہی ہیں تو حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے پر بضد کیوں ہے