بجلی نرخ میں اضافے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، شیخ آفتاب احمد

 
0
401

اسلام آباد اکتوبر4(ٹی این ایس)وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اراکین اسمبلی کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس کے ردعمل میں کہا کہ بجلی نرخ میں 3روپے80پیسے فی یونٹ اضافے کی بات میں کوئی صداقت نہیں،اصل مسئلہ یہ ہے کہ بجلی چوری اور ڈیسکورز کی ریکوری میں کمی آنے کے سبب حکومت اور دشواری کا سامنا ہے،کچھ مجبوریاں آڑے آتی ہیں،ان مشکلات سے نکلنے کیلئے حکومت کی طرف سی مجوزہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بجلی نرخوں میں حالیہ اضافہ صرف48پیسے ہے،انہوں نے اراکین اسمبلی وڈپٹی سپیکر کی طرف سے وفاقی وزراء کے ایوان میں موجود نہ رہنے کی عادت کے جواب میں کہا کہ آئندہ وہ کسی وزیر کے سوال کا جواب نہیں دیں گے۔وفاقی وزراء کو چاہئے کہ پارلیمنٹ میں موجود رہنے کی اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے وہ اپنی وزارتوں سے متعلق سوالات کے جوابات خود دیں