ضلع راولپنڈی تھانہ نیو ٹاونتھانہ نیو ٹاون پولیس کی کاروائی ماہ اپر یل سال 2021 میں اغوا ہونے والا ذہنی معذور بچہ بازیاب۔

 
0
150

اسلام آباد 11 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ضلع راولپنڈی تھانہ نیو ٹاونتھانہ نیو ٹاون پولیس کی کاروائی ماہ اپر یل سال 2021 میں اغوا ہونے والا ذہنی معذور بچہ بازیاب۔
بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے جیسے مکروہ وخطرناک دھندہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملز مان
1 محمدارشد ولد ولید سکنہ پنڈ جیون گوندل شاہ پور ضلع سرگودھا 2 فرید ولی بی بی زوجہ محمدارشد سکنہ پنڈ جیون گوندل شاہ پور ضلع سرگودھا 3 محمد صفدر ولد اللہ دتہ سکنہ ڈاکخانہ چتر پڑی تحصیل وضلع میر پور آزادکشمیر متاثرہ بچہ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ نیو کٹاریاں کے قریب سے اغواء ہوا تھا۔ جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد رب نواز کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے بچہ کا سراغ لگایا۔ جس پر اے ایس پی راولپنڈی ڈویژن ضیاء الدین احمد نے ایس پی نیو ٹاؤن سرکل بینش فاطمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او نیو ٹاون مرزا جاوید اور آئی ٹی پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے متاثرہ بچے کوضلع خوشاب تھانہ جو ہر آباد کے علاقہ سے بازیاب کروا کر بھیک منگوانے والے کینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں محمد ارشد ولد دلیل سکنہ سرگودھا اور انکی اہلیہ فریدہ بی بی شامل ہے جن کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے۔ جبکہ محمد صفدر ولد اللہ دتہ کا تعلق
میر پور آزادکشمیر سے ہے جس کوملزمان محمد ارشد اور اس کی اہلیہ کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا جو کہ اغوا شدہ بچوں کو فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔ جبکہ دونوں میاں بیوی ذہنی معذور بچے سے سیالکوٹ کے پوش علاقہ سے بھیک منگوانے کا مکروہ دھندہ کرواتے تھے ملزمان کا خاندانی پیشہ بھی بھیک مانگنا ہے جو کہ خانہ بدوشوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں ملزمان کا ذہنی معذور بچے کا ذہنی معذور بچے اور اپنے گروہ کے دیگر ممبران سے ڈھائی لاکھ روپے میں خریدنے کا انکشاف۔ ملزمان کا اغواء کیے جانے والے بچوں کو بھیک منگوانے اور عوام کی طرف سے زیاده سے زیادہ بھیک دینے کا انکشاف۔ ملزمان کو مزید ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گئی تا کہ مزید پیش رفت کی جا سکے معذور بچہ کی بازیابی راولپنڈی پولیس کے بہترین پولیسنگ ہے جو کہ ایسے جرائم میں ملوث گینگ کی ٹریسنگ کر کے ایک ذہنی معذور مغوی کو بازیاب کروایا گیا۔ والدین اور وارثان کی طرف سے بچہ کی بازیابی پر راولپنڈی پولیس کا شکر یہ ادا کیا ۔ اے ایس پی بے بینش فاطمہ نیو ٹاؤن راولپنڈی