پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے نیک شگون ہے، اسفند یار ولی

 
0
414

اسلام آباد دسمبر 17 (ٹی این ایس): عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنا جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے نیک شگون ہے۔منگل کو اے این پی سے جاری بیان میں اسفندیار ولی خان نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے۔