ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک کو پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے،

 
0
309

اسلام آباد دسمبر 17 (ٹی این ایس): وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک کو پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئیے،معیشیت کو پائیداراورمتوان ترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورفی کس آمدنی میں اضافہ کیلئے کام کررہے ہیں ماضی کی حکومتوں نے ووٹوں کی خاطرمحض بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجہ میں انسانی ترقی کی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن کمزورہوئی، موجودہ حکومت نے اس کے برعکس سماجی شعبے کی ترقی کواپنا ہدف بنایاہواہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کویہاں ایشین انفراسٹرکچرڈولپمنٹ بنک کے صدرجن لی ژوان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں میں ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک کے وفد نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار وترسیل، ٹرانسپورٹ، واٹرسپلائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورباہمی استفادہ کے دیگرمنصوبوں میں ایشین انفراسٹرکچرڈولپمنٹ بنک کے تعاون کا یقین دلایا۔
وفاقی وزیرحماداظہرنے پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک کے کردارکا اعتراف کیا۔انہوں نے کہاکہ ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں تعاون کے عزم کے اعادہ سے کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا اورپیش رفت پر اعتماد کا اظہارہے ، ان اصلاحات کے نتیجہ میں پاکستان میں اقتصادی استحکام کویقینی بنایاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ایشین انفراسٹرکچرڈولپمنٹ بنک پاکستان کوترقی کے راستے پرلیجانے والی شاہراہ کا اہم شراکت دارہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اسلوب حکمرانی میں بہتری، اقتصادی اصلاحات اورپائیدارترقی کے اہداف کے حصول میں مکمل طورپرپرعزم ہے،حکومت پاکستان کی معیشیت کو پائیداراورمتوان ترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورفی کس آمدنی میں اضافہ کیلئے کام کررہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے ووٹوں کی خاطرمحض بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجہ میں انسانی ترقی کی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن کمزورہوئی تاہم موجودہ حکومت نے اس کے برعکس سماجی شعبے کی ترقی کواپنا ہدف بنایاہواہے، سماجی شعبے کی ترقی کے نتائج دیر سے آتے ہیں اورموجودہ حکومت کی پالیسیوں کے نتائج سے ملک اورقوم کو فائدہ پہنچے گا۔
ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک کے صدرجن لی ژوان نے حکومت کے اقتصادی اورمعاشی اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی اورکہاکہ اس ضمن میں ایشین انفراسٹرکچرڈولپمنٹ بنک معاونت میں اضافہ میں پرعزم ہے۔ ایشین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بنک پاکستان کے کلیدی ترقیاتی شراکت داروں میں شامل ہیں، بنک پاکستان کی حکومت کے ترقی کیلئے وژن اورپالیسیوں کی حمایت کرتاہے۔
انہوں نے کہاکہ بنک توانائی، سڑکوں، سماجی شعبہ، پانی اورشہری خدمات کے شعبوں میں مالی تعاون کے علاوہ پالیسی اصلاحات کے عمل میں معاونت فراہم کررہاہے، بنک پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے اوراسے وسعت دینے میں پرعزم ہے۔وفاقی وزیرنے پائیدارترقی کی کوششوں میں مسلسل معاونت فراہم کرنے پر ایشین انفراسٹرکچرڈولپمنٹ بنک کاشکریہ ادا کیا۔