وفاقی حکومت  کی طرف سے چار افسران کی تبدیلیوں، تعیناتی کے فیصلے کی واپسی اور رخصت کے حوالہ سے نوٹفیکیشن جاری کردئے

 
0
680

اسلام آباد، اگست 02(ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے چار افسران کی تبدیلیوں، تعیناتی کے فیصلے کی واپسی اور رخصت کے حوالہ سے نوٹفیکیشن جاری کردئے۔

نوٹفیکشنز کے مطابق نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ  کے جنرل مینیجر طارق محمود جاوید اور ڈپٹی سیکریٹری وزیر اعظم آفس کو تبدیل کرکے ان کی خدمات حکومت پنجاب کی صوابدید پر رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر محمد اظہر اکرم جو حکومت پنجاب کے تحت خدمات انجام  دے رہے ہیں کی بلوچستان تعیناتی کا حکم منسوخ کردیا گیا۔

سید غضنفر جیلانی جو اکنامک افئیرز ڈویژن کے سیکریٹری ہیں کو فریضہ حج کی ادئیگی کے لئے 15 یوم کی یعنی 16 تا 30 اگست تک رخصت  دیدی گئی ہے۔