اے ڈی جی ایم ریلویز  کامغلپورہ ڈرائی پورٹ کا تفصیلی دورہ، چیف ٹرانسپورٹیشن نے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی

 
0
405

لاہور، اگست 02(ٹی این ایس): پاکستان ریلویزکے ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمید رازی نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہورسفیان سرفراز ڈوگر اور دیگر افسران کے ہمراہ مغلپورہ ڈرائی پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف ٹرانسپورٹیشن منیجر مغلپورہ ڈرائی پورٹ ڈاکٹر حسن طاہر بخاری نے ڈرائی پورٹ کے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برسات کے دنوں میں ڈرائی پورٹ کے اندر پانی بھر جاتا تھا جس کیلئے نئی ڈرینیج ڈال دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسٹم کلیرنگ ہال تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائی پورٹ کی باونڈری وال بھی بنائی گئی ہے اور ڈرائی پورٹ کی تزئین و آرائش کے کئی کام جاری ہیں۔

ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمید رازی اور ڈی ایس ریلوے لاہورسفیان سرفراز ڈوگر نے ڈرینیج سسٹم، باونڈری وال اور ڈرائی پورٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل میں ڈرائی پورٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مفید تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمید رازی ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہورسفیان سرفراز ڈوگر، چیف ٹرانسپوٹیشن آفیسر ڈاکٹر حسن طاہر بخاری، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور سید علی رضوان رضوی، ڈپٹی چیف ٹرانسپورٹیشن آفیسر محمد فاروق اقبال ملک، سینئر ٹرانسپورٹیشن منیجر ڈرائی پورٹ میڈم بشری رحمان اور ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئررانا سخاوت علی نے جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے الگ الگ پودہ لگایا اور بعدازاں دعائے خیر بھی کی گئی۔