اب دن رات کام کرنا ہوگا، کاغذی کاروائی اب نہیں چلے گی؛ عثمان بزدار

 
0
489

ْلاہور ستمبر 12 (ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی تیز رفتار ترقی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اورعمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہی-انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کا خواب پورا کرنے کے لئے شب و روز کام کرناہو گا-عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا-اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی-ماضی میںپسماندہ علاقوں کی ترقی کے دعوے کئے گئے لیکن عملی اقدامات نہیں-انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں غلط اعداد و شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی-کمشنر متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں- وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی صورتحال ابتر ہی- ڈویژن کے دور دراز اور قبائلی علاقوں میں سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں-ہر یونین کونسل میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ ضروری ہے اور قبائلی علاقوں میں پنجاب بینک سافٹ برانچز قائم کری-انہوں نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں سٹاف اور وسائل کی کمی پوری کریں گے -چھوٹے شہروں اور قصبات میں لیڈیز اور چلڈرن پارک ہونا ضروری ہیں-انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے نام ہسپتال کے باہر بورڈ پر آویزاں کئے جائیں اورڈی جی خان سمیت تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی اور آئی سی یو بنائے جائیں-انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں گائنی وارڈز کو بالخصوص اپ گریڈ کیا جائے اورڈی جی خان سمیت تمام ڈویژن کے مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائی-وزیراعلیٰ صوبے اور ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے -اجلاس میں سیکرٹریز ہائوسنگ ، سی اینڈ ڈبلیو، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن ،صحت ،پی اینڈ ڈی،ہوم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔