محکمہ ہائے وے سجاول کی نااہلی، کروڑوں روپے کی جدید مشنری زنگ آلودہ ہونے لگی

 
0
839

سجاول ستمبر 12 (ٹی این ایس)محکمہ ہائے وے سجاول کی نااہلی کے باعث کروڑوں روپیہ کی جدید مشنری زنگ آلودہ ہونے لگی ہے محکمہ ہائے وے سندھ سجاول ضلع کے دفتر کی رہائیشی کالونی اور ورک شاپ کے سامنے روڈ بنانے کی قیمتی مشنری پڑی ہے جو محکمہ ہائے وے سجاول کی نااہلی کے باعث کروڑوں روپیہ کی لاگت والی جدید مشنری زنگ آلودہ ہو گئی ہے  قیمتی بلڈوزر،ٹریکٹر سمیت دیگر قیمتی مشنری کو جھاڑیوں نے گھیر لیا ہے، کروڑوں رپیہ کی مشنری عوام کے ٹیکس کے پیئسوں سے خریدی گئی ہے، مگر محکمہ ہائے وے سجاول کی نااہلی اور غفلت کے باعث تباہ ہوجانے کے ساتھ ساتھ رہائشی کواٹروں اور دفتر کے باہر گٹر کا گندا پانی کہڑا ہو گیا ہے جس کی نکاسی کرنے والا کوئی نظام نہیں ہے اور اس پوری صورتحال سے محکمہ ہائے وے لا علم ہو کر گھری نیند تلے سویا ہوا ہے جس کہ باعث کروڑوں کی قیمتی مشنری تباہ ہو رہی ہے اس کے علاوہ محکمہ ہائے وے کی جانب سے اليکشن 2018 کے دوران 22 کروڑ روپے کا ٹينڈر کراکے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازا کے چوھڑ جمالی،جاتی،ميرپوربٹھورو شھر میں ہونیوالے کاموں میں ناقص مٹيرل استعمال کرکے مبینہ کروڑوں روپیہ کی کرپشن کی گئی ہے حکام بالا نوٹس لیکر کی گئی خرد برد سمیت عوامی ٹیکس ملکی خزانے سے خریدی گئی قیمتی مشینری کو مزید نشتونابوت ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں